دفاعی طاقت بننے کیلئے معاشی خودکفالت ناگزیر ہے:عامر نواب خان
لاہور ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی آزادملک معاشی خودکفالت کے بغیردفاعی طاقت نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے 1998ء میں بدترین بیرونی دبائو کے باوجود پاکستان کودفاعی طاقت بنایا تھا اس باروہ تمام ترسازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی قوت بنانے میں کامیاب ہوں گے۔