بلے بازوں کی غیر ذمہ داری ‘ سیریز میں برتری حاصل کرنے کا موقع ضائع کر دیا : سابق کرکٹرز
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی شکست کا ذمے دار بیٹسمینوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غیر ذمے داری نے سیریز میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ضائع کر دیا ہے۔ سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ کمزور ڈومیسٹک سسٹم کے ساتھ ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینا ممکن نہیں ہے ۔ اکرم رضا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کم بیک کرنے کے چکر میں انفرادی کھیل پیش کرتے رہے جس سے ٹیم کو نقصان پہنچا ‘ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ تجربات کی بجائے سلیکشن میں تسلسل قائم کرے۔ فاسٹ باولرعبدالرﺅف نے کہا کہ بیٹسمینوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہم جیتا ہوا میچ ہار گئے۔سابق ٹےسٹ کرکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ پہلے اےک روزہ مےچ میں اگرچہ قومی ٹیم نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا مگر اسے بنیاد بنا کر تنقید نہیں کی جانی چاہئے۔ باولرز کے ساتھ بلے بازوں کوکردار ادا کرنا ہو گا‘پہلے میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر جیت کے جذبے سے میدان میں اترنا ہو گا۔