• news

قومی حکمرانوں سیاست دانوں اور افسر شاہی کے کارنامے

مکرمی! ملک کو کھربوں ڈالر کا مقروض اور ترقی یافتہ مغربی ممالک کی ذیلی ریاست بنا دیا گیا۔ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر امداد اور بھیک کو وطیرہ بنا لیا گیا ہے اور اس کے بدلے دشمن قوموں کی غلامی اپنا لی گئی ہے۔قومی اداروں میں رشوت اور بدانتظامی کا دور دورہ ہے تعیناتی اور تبدیلی بھی رشوت کی مرہون منت ہے۔ ملک وقوم کے ازلی دشمنوں سے قومی غداروں نے ”دوستی“ کر لی ہے دشمن ایجنٹ ملک میں کھلم کھلا دہشت گردی اور جاسوسی کر رہے ہیں دشمن فوجوں کے اڈے اور ڈرون حملے اس کے علاوہ ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پاکستان کو ختم کرنے کے 2012 کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جس پر حکمران اور سیاست دان ناصرف متفق ہیں بلکہ دشمنوں کا آلہ کار بن گئے ہیں۔ ملکی سطح پر حکمران صرف رشوت اور لوٹ مار میں مگن ہیں۔ عوام یا ملک کو درپیش مسائل کو یکسر نظرانداز کر چکے ہیں ملک میں کھلم کھلا ٹارگٹ کلنگ، مہنگائی، لاقانونیت ، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ انتہائی غربت اپنے عروج پر ہے جسے روکنے کی بجائے بڑھایا جا رہا ہے۔ امیر طبقہ لوٹ مار، مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور کرپشن سے دولت اکٹھی کرنے اور عیاسی میں مشغول ہے جبکہ غریب عوام فاقہ کشی سے دوچار ہوچکے ہیں۔ دشمن فوجیں چاروں طرف سے اور اندرون ملک اڈوں سے دنیا کے مہلک ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس پوزیشن سنبھال چکی ہیں اور کسی بھی وقت راست اقدام کے لئے تیار ہیں۔ پاکستانی حصہ کے دریائی پانی پر بھارتی ڈیم کسی وقت بھی پاکستان کو خشک سالی اور قحط سے دوچار کر سکتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ پانی کو ایک دم چھوڑ کر پاکستان میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔(اقبال ندیم سیال ایڈووکیٹ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن