• news

اسلام آباد: پمز ہسپتال سے نومولود اغواء

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے نومولود بچے کو اغواءکرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو سے تعلق رکھنے والی خاتون سائرہ کے ہاں پمز ہسپتال میں بدھ کی رات بچے کی پیدائش ہوئی۔ سائرہ کے ہمراہ تین خواتین بھی تھیں جنہوں نے ہسپتال کے عملے کو سائرہ کا رشتہ دار ظاہر کیا مگر جمعرات کی صبح تینوں میں سے ایک خاتون بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔ بچے کے والد سیف الرحمن نے ہسپتال کے عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بچہ جب لیبر روم سے وارڈ میں منتقل کیا گیا تو اس دوران اس کا بچہ اغواءہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن