محرم: بلوچستان کے 8 اضلاع حساس قرار پولیس، ایف سی کے 8 ہزار اہلکار تعینات ہونگے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محرم الحرام میں بلوچستان کے 8 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا۔ محرم کے دوران پولیس اور ایف سی کے 8 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔ آرمی کو سٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔