• news

حکومت غیر سیاسی لوگوں کے ذریعے مذاکرات کر رہی ہے، عمل مکمل ہونے میں 3 ماہ لگ سکتے ہیں: شیرپاﺅ

لاہور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی نہیں غیر سیاسی لوگوں کے ذریعے طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ مذاکرات کا عمل مکمل ہونے میں 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی فضل اللہ افغانستان میں ہے اس سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ابھی تک حکومت اور طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے سیاسی نہیں ”غیر سیاسی“ لوگ رابطہ کر رہے ہیں تاہم ان کے ناموں کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن