• news

سینٹ میں محاذ آرائی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نہیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہے: رحمان ملک

اسلام آباد (اے پی اے) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینٹ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی محاذ آرائی نہیں بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہے۔ ڈیڈ لاک ختم کرکے جلد سینٹ کا کورم پورا کیا جائے تاکہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر کراچی کا مسئلہ حل کرنا چاہئے۔ سینٹ میں جو محاذ آرائی جاری ہے وہ اب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن