• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کے باوجود ملازم کی برطرفی پر 7دن میں جواب طلب کر لیا۔ فیڈرل شریعت کورٹ کے سٹینوگرافر امجد نے برطرفی پر توہین عدالت درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کے مطابق تبادلے کے خلاف عدالت سے حکم امتناع لیا تو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ عدالت نے حکم امتناعی میں فریقین کو میرے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ عدالت نے حکم دیا اگر درخواست گزار کا موقف غلط ثابت ہوا تو اسے بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن