ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے کھلاڑیوں کو مستقل ملازمت دی جائے : سابق اولمپئنز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں کو مستقل نوکریاں دی جائیں تاکہ وہ معاشی فکر سے آزاد ہو کر کھیل پر توجہ دے سکیں۔ لاہور میں اولمپئنز شہناز شیخ، سمیع اﷲ، سلیم ناظم اور قمر ضیاءنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر قومی کھیل کو بچانا ہے تو کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کے ساتھ جدید سہولیات فراہم کرنا ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اولمپک ایسوسی ایشن سے رابطہ کرکے پاکستان ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کوچ کی زیرنگرانی اکیڈمی مستقبل کا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔