عبدالرزاق اور شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے واپسی کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے سابق کپتان شعیب ملک،آل راﺅنڈر عبدالرزاق، فاسٹ بولر انورعلی، احسان عادل اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان ون ڈے سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔ممکنہ ٹی ٹونٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ محمد حفیظ (کپتان)، احمد شہزاد، ناصر جمشید، شعیب ملک، صہیب مقصود، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، انورعلی، ذوالفقار بابر، احسان عادل، جنید خان، محمد عرفان، عمر اکمل، عمر امین اور سعید اجمل۔