بھارت اور آسٹریلیا آخری ون ڈے میچ میں آج مدمقابل ہوں گے
بنگلور(آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا ساتویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ کینگروز کو ایک روزہ میچ میں شکست دے کر ماضی میں ناکامی کی روایت توڑ دیں گے۔ آسٹریلیا بھارت میں1985ءسے لے کر اب تک ناقابل شکست ہیں۔