چین دنیا کے کئی ممالک کے ماہرین کو خلائی ٹیکنالوجی کی تربیت دے رہا ہے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ماہرین کو سیٹلائٹ خلاءمیں چھوڑنے اور سیٹلائٹ سازی کی تربیت دے رہا ہے۔ یہ بات چینی اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق چائنا گریٹ وال انڈسٹری کے ڈپٹی جنرل منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ چین دنیا کے کئی ممالک کے ماہرین کو خلائی ٹیکنالوجی میں تربیت دے رہا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان کے کئی ماہرین چین سے خلائی ٹیکنالوجی خاص طورپر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔