• news

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں: اسحاق ڈار

لندن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں سرمایہ کاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت خودانحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عالمی بنک کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری ریٹنگ میں 32 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت اور سرمایہ کار دوست پالیسی ہے۔ ترسیلات زر کیلئے سٹیٹ بنک کو ہدایت کی ہے۔ آئی این پی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سرمایہ کار دوست حکومت موجود ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ آئندہ چند سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھ کر 20 ارب ڈالر ہوجائیں گی۔ عالمی بینک کی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 32 واں ہے جوکہ کافی سارے ملکوں سے بہتر ہے جبکہ موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ لندن میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جان سے وزیر خزانہ کے اعزاز میں دئیے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا عالمی سرمایہ کاروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان میں ایک سرمایہ کار دوست حکومت موجود ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن