• news

ڈرون حملوں کیخلاف حکمت عملی طے کرنے کیلئے عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں بلا لیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قومی، سیاسی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی آج ڈرون حملوں کے خلاف حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کو روکنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن