سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل نو ،ڈاکٹر نثار چیمہ سمیت 6 نان آفیشل ممبران کا تقرر
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2008ءکے تحت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سروسز ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل نو کر دی ہے جس کے تحت بورڈ کے 6 نان آفیشل ممبران کا تقرر کیا گیا ہے جن میں سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، مہر جیون خان، خواجہ احمد حسان، جسٹس (ر) خواجہ محمد شریف، محترمہ عائشہ رضا فاروق ایم این اے اور محسن لطیف ایم پی اے شامل ہیں۔