• news

پنجاب میں 8 ڈائریکٹر کالجز کی تقرری و تبدیلی

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے 8ڈائریکٹرز کالجز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ہمایوں اقبال کو راولپنڈی اور رانا نسیم اختر کو لاہور ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن رانا منور خان کو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈاکٹرفرخند کو محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود الحسن کو بہاولپور ڈویژن، ڈاکٹر الطاف حسین کو ڈی جی خاں، ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن شمیم عارف قریشی کو ملتان جبکہ پروفیسر عبدالحمید کو ڈائریکٹر کالجز ساہیوال لگا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن