• news

بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ سکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی ہے: گورنر

کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ سکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی ہے،تاہم قیام امن میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔ کوئٹہ میں ایک کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان وسیع رقبے کا علاقہ ہے جوکہ گزشتہ تیس سالوں سے بدامنی سے متاثر ہے تاہم اب حالات میں بہتری آرہی ہے۔ اچانک واقعات کا رونما ہوجانا سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی کے سبب کوئٹہ چھوڑ کر جانیوالے واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے کیلئے زرعی اور صنعتی انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن