ایران میں دو خواتین سمیت گیارہ ملزمان کو اجتماعی پھانسی
تہران (اے پی پی) ایرانی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے بتایا ہے کہ مختلف جرائم کی پاداش میں دو خواتین سمیت گیارہ افراد کو اجتماعی طور پر پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد شمال مغربی شہر ارومیہ کی سینٹرل جیل میں کیا گیا۔ پھانسی پانے والوں میں کامل سعیدی، کامل حبیبی، زکی خانی، محمد کرجی، مصیب ساداتی، ولی محمد زادہ اور یداللہ محمودی کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان میں چھ ملزمان کومنشیات کا دھندہ اور ایک شخص کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی۔ دیگرچار ملزمان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔