• news

موسم سرما میں مجاہدین کے حملے تیز ہوسکتے ہیں: بھارتی خفیہ ادارے کا واویلا

سرینگر (آن لائن) بھارتی خفیہ اداروں نے موسم سرما میں برف باری کے دوران مجاہدین کے حملوں میں تیزی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینکڑوں درانداز جموں وکشمیر میں داخل ہونے کے لیے لانچنگ پیڈوں پر تیار بیٹھے ہیں فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ مجاہدین نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور اب وہ شدید برفباری کے دوران سرحد عبور کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے لئے لانچنگ پیڈوں پر تیار ہیں۔ برف باری کے ساتھ ہی فوج پر حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خفیہ اداروں نے فوج سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونچھ،کھٹوعہ اور سامبا سیکٹر میں دراندازی کے واقعات بڑھنے کا خدشہ ہے اور مجاہدین اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن