• news

آسٹریلوی ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دب گئی ‘ بھارت نے ےآخری ون ڈے‘ سیریز جیت لی

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو ساتویں ایک روزہ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر سیریز تین دو سے جیت لی۔ 2 میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے تھے۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ اوپنر روہت شرما نے کینگروز باولرز کو دن میں تارے دکھا دئیے۔ انہوں نے 158 بالز پر ڈبل سنچری بنائی۔ بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بنائے۔ روہت شرما 209، شیکھر دھون 60، ویرت کوہلی صفر، سریش رائنا 28، یووراج سنگھ 12، دھونی 62 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلوی ٹیم ابتداءسے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تاہم آل راونڈر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فنچ 5، ہیوز 23، ہیڈن 40، جارج بیلی 4، ووگز 4، میکس ویل 60، فولکنر 116، واٹسن 49، کولٹرئیل 3، میکے 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد شامی اور جدیجہ نے تین، تین، ایشون نے 2 اور ونے کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے روہت شرما کو مین آف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن