ظہیر عباس بھی چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے میدان میں آ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ظہیرعباس کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق ٹےسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور محسن حسن خان کے بعد ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرزسے مشاورت بھی کی ہے ۔ظہیرعباس اس بات کیلئے کوشاں ہیں کہ محسن خان کو بھی ساتھ ملاکر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں ۔انہوں نے محسن خان تک یہ پیغام پہنچایا کہ وہ چیئرمین پی سی بی کیلئے ان کی حمایت کریں تاکہ کراچی سے ایک مضبوط امیدوار سامنے آسکے ۔ظہیرعباس خود کو چیئرمین پی سی بی کیلئے ایک مناسب اور موزوں امیدوار خیال کرتے ہیں۔