پشتو فلموں میں اداکاری کی خبروں میں صداقت نہیں : صائمہ نور
لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پشتو فلموں میں اداکاری کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ، اگر ایسا کرنا ہوتا تو مجھے بہت پہلے اس کی پیشکش ہو چکی ہے ۔ پشتو فلمیں بھی ہماری ہیں اور کامیابی حاصل کر رہی ہیں لیکن یہ میر امزاج نہیں ۔ میں صرف اردو اور پنجابی فلموں میں ہی کام کروں گی ۔ صائمہ نور نے مزید کہا کہ کسی کو بھی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ یہ صرف پشتو فلموں کی اداکارہ ہے میرے خیال میں ہر اداکار کا اپنا ایک مزاج ہوتا ہے اور اسکے فن کو سراہا جانا چاہئے ۔