• news

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

لاہور (کامر س رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا جس کی صدارت سیکرٹری پی سی بی امیر طارق زمان خان کریں گے۔ اجلاس میں خلاف ضابطہ بھرتی کئے گئے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی ملازمین کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے سمری بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دی۔امیر طارق زمان کا کہنا ہے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد 4 صفحات پر مشتمل سمری تیار کی گئی۔ پی سی بی ملازمین کی تعلیمی اسناد، میڈیکل رپورٹ، بینک لونز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن