• news

ملک و قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے: سید واصف علی شاہ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم یو سی 77 اور چیف کوآرڈینیٹر سید واصف علی شاہ‘ سابق لیگی کونسلر خلیق الرحمن اپل اور ملک سہیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک و قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ  ازلی دشمن بھارت بلوچستان اور دیگر علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ہماری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئے اور عوام پہلے کی طرح انکے ہمقدم  ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  دیگر جماعتوں کے مقابلے میں عوام کے مسائل حل کرنے کا زیادہ ادراک رکھتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن