دولت واپس لا کر ملک میں سرمایہ کاری کی جائے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، دہشت گردی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ اور لوڈشیڈنگ دیگر مسائل نے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ہر آنے والی حکومت پچھلی حکومت پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہو جاتی ہے اور مسائل جوں کے توں ہیں۔ جن لوگوں نے سرمایہ بیرونی بینکوں میں رکھا ہوا ہے وہ اگر ملک میں واپس لا کر یہاں روزگار کے مواقع پیدا کریں تو فائدہ تو عوام کو ہو گا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہو کر مہنگائی ہو سکتی ہے۔