• news

ذمہ دارانہ صحافت نوائے وقت گروپ کا طرئہ امتیاز ہے، جعفر لغاری، مینا لغاری

جام پور (نامہ نگار) نوائے وقت گروپ کے سربراہ ڈاکٹر مجید نظامی نظریاتی صحافت کی مشعل تھامے آج بھی صحافتی میدان میں قوم کی رہنمائی میں مصروف ہیں ذمہ دارانہ اور پیشہ وارانہ صحافتی کردار نوائے وقت کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ مثبت رپورٹنگ آسان کام نہیں نوائے وقت نے خبر سے کمرشل ازم کو ہمیشہ الگ رکھا، یہ ڈاکٹر مجید نظامی کی اصول پرستی کا خاصہ ہے انہوں نے ہر دور میں ہر جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کا جہاد جاری رکھا۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد جعفر لغاری، سابق ایم این اے مینا احسان لغاری، سابق ناظمین قاضی سیف اﷲ، خواجہ فیاض احمد‘ ملک مختار، نواز بھولا، مرزا شہزاد، ہمایوں مغل، سید ندیم احمد شاہ‘ مرزا شفقت اﷲ مغل، مرزا حفیظ اﷲ مغل، تاجر رہنمائوں حاجی محمد انور قریشی، ملک محمد شاہد ڈڈا، حاجی محمد انور سلیمان سنز، عبدالجبار خان قریشی اور دیگر نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوائے وقت سب کی خبرلو سب کی خبر دو کا ماٹو اور نظریہ پاکستان کے علمبردار وں کے ناطے سے ملک کا اعظم ترین اور مقبول ترین اخبار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن