برطانوی امپائر ڈکی برڈ کی انگلی پر غیر مناسب اشیا، انتظامیہ نے مجسمہ اونچا کردیا
لندن (بی بی سی اردو) برطانیہ میں برطانوی کرکٹ امپائر ڈکی برڈ کے مجسمے کو مزید اونچا کردیا گیا ہے کیونکہ اس مجسمے کی انگلی پر لوگ زیر جامہ وغیرہ لٹکا دیا کرتے تھے۔ ڈکی برڈ کا یہ مجسمہ ان کے آبائی شہر بارنسلے میں واقع ہے۔ امپائر ڈکی برڈ کو خود ان اشیاء کو اپنے مجسمے سے ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ان حرکتوں سے نالاں نہیں ہیں۔