• news

میٹروبس روٹ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ، 9 ارب روپے لاگت آئیگی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) میٹرو بس کے روٹ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ منصوبے پر 9 ارب روپے لاگت آئیگی۔ آزادی چوک مینار پاکستان پر الیویٹڈ گول چکر بنایا جائیگا جس سے ہر طرف کی ٹریفک بلا روک ٹوک جاری رہے گی، اس گول چکر پر 3 ارب 83 کروڑ  43 لاکھ 64 ہزار روپے لاگت آئیگی۔سگنل فری منصوبہ ٹیپا اور ایل ڈی اے کے زیرنگرانی مکمل کیا جائیگا۔چونگی امر سدھو، قینچی و دیگر کراسنگز پر فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے۔ آزادی چوک سے ریلوے سٹیشن، بھاٹی گیٹ سے نیازی انٹر چینج کی طرف نئے میٹرو بس روٹ کی تعمیر ہوگی۔کماہاں میٹرو بس سٹیشن سے 450 میٹر دور ایلیویٹڈ یو ٹرن تعمیر کیا جائیگا۔دوسرا ایلیویٹڈ یو ٹرن چونگی سے 550 میٹر کی دوری پر ہوگا۔ڈی ایچ اے سے کلمہ چوک کی طرف آنیوالی ٹریفک یہ یو ٹرن استعمال کر سکے گی۔ گجو متہ سے کماہاں کی طرف سے جانیوالی ٹریفک دوسرا یو ٹرن استعمال کریگی۔ قینچی سٹاپ پر موٹر سائیکل، سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کیلئے علیحدہ لوہے کا پل تعمیر کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن