دینہ: ٹرین میں سفر کے دوران مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
دینہ (نامہ نگار) ٹرین میں سفر کے دوران دینہ کے قریب 38 سالہ مسافر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ ٹرین کو روک کر ریسکیو 1122 کے ذریعے میت کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کے سبب ہونیوالی موت کی تصدیق کر دی۔