• news

پاکستان کی سلامتی ہر بات پر مقدم، موجودہ صورتحال یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے: ق لیگ

لاہور (پ ر) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب سیکرٹری آصف محمود چیمہ نے سابق عہدیداروں اور مسلم لیگ لائرز ونگ کے صدر کے ہمراہ ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کامران مرتضیٰ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں بھی مبارکباد پیش کی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف محمود چیمہ کی کامیابی ہماری پارٹی کیلئے بھی بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا عام آدمی کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کے ہر اقدام میں پاکستان مسلم لیگ ان کے ساتھ ہوگی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام ہر بات پر مقدم ہے ہم نے ہمیشہ اسے اولیت دی ہے اور اس مقصد کیلئے ق لیگ اور وکلاء ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملکی یکجہتی اور تحفظ کو سرفہرست رکھا جائے جبکہ وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بہتر مستقبل او رعوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بے مثال اقدامات کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن