مختلف شہروں میں 12 سالہ لڑکی سمیت 5 خواتین زیادتی کا نشانہ بنا دی گئیں
لاہور (نامہ نگاران) کامونکے میں اوباش شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں مہر چٹھہ کے اصغر مسیح کی 12 سالہ بیٹی (ف) کو رحمت مسیح نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور حویلی میں لے جاکر زیادتی کی۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جھنگ کے نواحی چک 180 علاقہ تھانہ موچیوالہ میں قیصر نامی شخص نے ساتھیوں کی مدد سے جواں سال لڑکی (م۔ب) کو اغوا کر کے زبردستی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ موچیوالہ پولیس نے متاثرہ لڑکی مسماۃ (م۔ب) کے والد نور اکبر کی رپورٹ پر قیصر وغیرہ چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون سمیت تین خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لنڈیانوالہ چک 272گ۔ب کی (ی) کام کاج میں مصروف تھی کہ علی شیر وغیرہ اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔نشاط آباد چک نمبر 7ج۔ب کی رہائشی 15 سالہ (خ) کو ملزمان افضال وغیرہ اور سٹی تاندلہ چک 429گ۔ب کے رہائشی محنت کش کی اہلیہ (ش) کو ملزمان منصور وغیرہ نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔