ڈرون حملے : اپنے فوجیوں کو تحفظ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، سربراہ امریکی ایوان نمائندگان انٹیلی جنس کمیٹی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا دفاع کیا ہے۔ مائیک راجر کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود ایک اچھا آدمی نہیں تھا امریکہ اپنے فوجی اہلکاروں کو تحفظ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا۔