پریمئر فٹبال لیگ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پریمیئر لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پی اے ایف نے پی آئی اے کو دو ایک سے مات دی۔ دوسرا میچ بلوچ فٹ بال کلب اور لائلپور فٹبال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بلوچ فٹبال کلب نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک نے پاکا کو تین صفر سے مات دی۔