فنکاروں اور گلوکاروں نے محرم الحرام کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دینا شروع کر دیئے
اہور (این این آئی) فنکاروں اور گلوکاروں نے محرم الحرام کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دینا شروع کر دیئے۔ شوبز سے وابستہ فنکار اور گلوکار محرم الحرام کے دنوں میں اپنی رہائشگاہوں پر نیاز دینے کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں جسکے لئے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے۔ جسکے لئے نامور ذاکرین اور نوحہ خوانی کرنے والوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔