حکومت عوام کیلئے تفریح کے مواقع پیدا کرے: عارف لوہار
لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ اس طرح کے پروگراموں جہاں پر لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے قوم کو مزید مضبوط بنانے میںبھی مدد ملتی ہے ۔ میں تو ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، اس لئے سب کو اسکے بارے میں سوچنا چاہیے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔ سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ وہ اس ملک کے لئے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔