وحید مراد کی برسی 23 نومبر کو منائی جائےگی
لاہور (آئی این پی) ماضی کے نامور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 29 ویں برسی 23 نومبر کو منائی جائے گی۔ وحیدی کلب لاہور کے چیئرمین وحید الحسن نے بتایا کہ وحید مراد کی برسی کے موقع پر ایور نیو اسٹوڈیو میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا جائیگا ۔
جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔