• news

گوجرانوالہ: سابق ناظم کے بیٹوں کی اتوار بازار میں تعینات لیڈی سکیورٹی انچارج سے زیادتی

گوجرانوالہ  فیصل آباد + اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) گوجرانوالہ  میں لیڈی سکیورٹی انچارج  فیصل آباد اور اوکاڑہ  میں 2 لڑکیوں سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سابق ناظم کے اوباش بیٹوں نے ساتھی کے ہمراہ ملکر سستا اتوار بازار میں تعینات لیڈی سیکورٹی انچارج کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ رکھ کیکرانوالی کی رہائشی (م) پیپلز کالونی میں واقع سستا اتوار بازار میں بطور لیڈی سیکورٹی انچارج کے فرائض سر انجام دیتی ہے جو گزشتہ روز ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اپنے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے دفتر میں گئی جہاں پر سیکورٹی کمپنی کے سپر وائزر سابق ناظم کے بیٹوں اسد، زوہیب اور انکے ساتھی بلال نے مبینہ طور پر (م) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پیپلز کالونی پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی ملاحظہ کیلئے ڈسٹرکٹ سپتال منتقل کر دیا  تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔  فیصل آباد میں ترکھانی کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا۔ چک نمبر208 ر ب ترکھانی کے رہائشی ندیم کی 16سالہ ہمشیرہ اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران ملزمان اعجاز وغیرہ زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر اسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ اوکاڑہ کے نواح میں چک نمبر 53ڈی کے رہائشی ظفر اقبال کی بیٹی(ی) کھیتوں میں چارہ لینے جارہی تھی راستے میں ملزم آصف نے اُس کی کنپٹی پر پسٹل رکھ دیا اور قریبی فصلوں میں لے گیا جہاں اُسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن