چند ارکان حقائق مسخ کر رہے ہیں، سینٹ کارروائی کی ویڈیو میڈیا کو دی جائے: نثار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 30 اکتوبر کی سینٹ کی کارروائی کی ویڈیو میڈیا کو جاری کی جائے کیونکہ کچھ سنیٹرز حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔ قوم کے سامنے حقائق لانے کیلئے آخری حد تک جائوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 30 اکتوبر کو سینٹ میں چودھری نثار اور اپوزیشن سنیٹرز میں گرماگرمی ہوئی تھی۔ چودھری نثار نے کہا ویڈیو دیکھ کر قوم خود ہی حقائق پرکھ لے گی۔ اتنی اندھیر نگری نہیں کہ جو چاہے سینٹ کارروائی کو اپنا جامہ پہنا دے۔ ایوان کی کارروائی کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکا جائے۔