لاہور میں ڈاکٹر اور ملازمین ڈینگی ڈے مناتے رہے، مریض ہسپتالوں میں خوار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں ڈاکٹرز سمیت دیگر سرکاری ملازمین انسداد ڈینگی ڈے مناتے رہے جبکہ ہسپتالوں میں مریض خوار ہوتے رہے اور ڈینگی کے مریض وارڈز میں بے یار و مددگار پڑے رہے اور ڈاکٹرز کا انتظار کرتے رہے۔ اتوار والے روز انسداد ڈینگی ڈے پر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ڈینگی اور دیگر مریضوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔ اس بارے میں مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور دیگر انتظامیہ ڈینگی ڈے میں مصروف رہے۔ ان ڈورز، ایمرجنسی میں مریضوں کو دیکھنے والے ڈاکٹرز کی تعداد انتہائی کم تھی۔ سروسز، گنگارام، جنرل، جناح اور چلڈرن ہسپتال میں مریض خوار ہوئے۔ جنرل اور جناح ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے احتجاج بھی کیا۔