• news

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی (آن لائن) ماہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے اور اس کی روشنی میں عاشورہ محرم کا تعین بھی ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن