آج اسلامی نظریہ کونسل کے اجلاس میں ڈرون حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی: طاہر اشرفی
لاہور (پ ر) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریہ کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے آج اسلام آباد میں اسلامی نظریہ کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے جو کہ متفقہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریہ کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی نظریاتی تحفظ کرنا ہے ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و استحکام اور انسانی حقوق خود مختاری کے بھی خلاف ہیں۔ امریکہ سمیت کسی کو بھی ہماری سلامتی و خودمختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔