• news

لوئر اورکزئی: جرگہ پر دستی بم حملہ‘4 افراد جاں بحق ‘2 زخمی ‘ جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا

ہنگو (اے ایف پی + نوائے وقت رپورٹ) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماورہ میںقبائلی جرگے پر دستی بم حملہ میں 4 افراد جان بحق 2 زخمی ہوگئے، جوابی کاروائی میں ایک حملہ آورمارا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماورہ میں دو فریقوں کے درمیان کسی مسئلہ کے حل کیلئے مقامی جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران تین نقاب پوش حملہ آوروں نے جرگے پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جس سے جرگے کے افراد سید انوار حسین، سید مالک حسین، سید کاظم حسین اور سید ناصر حسین جاںبحق ہوگئے۔ جرگے کی طرف سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آورطاہر حسین مارا گیا اور دو حملہ آور فرار ہوگئے۔ دریں اثناءقومی لشکر نے قبائلی روایات کے تحت حملہ آور طاہر حسین کے گھر کو نذرآتش کردیا۔ ملزم جرگے میں موجود افراد کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ اے ایف پی کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن