• news

نیٹو سپلائی جاری رکھنا پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی ضروری ہے : راسموسن

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) نیٹو  کے سیکرٹری جنرل  راسموسن  نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیٹو کنٹینرز  جلائے جانے کے حالیہ واقعات  کا علم نہیں امید ہے پاکستانی حکومت  نیٹو سپلائی  کو ہرممکن  تحفظ دے گی کیونکہ نیٹو سپلائی  کھولے رکھنا  پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام  کیلئے بھی نیٹو سپلائی  جاری رکھنا اہم ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ نیٹو کے علم میں ہے کہ پاکستان  دہشت گردی  کا شکار رہا ہے پاکستانی  عوام اور معاشرے  کا دہشت گردی سے بہت نقصان  ہوا ہے۔ نیٹو  پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت  گردی کے خاتمے  کیلئے کام کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن