• news

جنرل کیانی کا دورہ، کراچی میں ٹریفک جام

کراچی (اے این این) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی کراچی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ کئی اہم سڑکیں بند کردی گئیں، رینجرز اور پولیس نے سڑک پر پیدل چلنے پر بھی پابندی لگا دی۔ وزیراعلیٰ ہائوس اور اطراف کی سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام ہے اور دفتروں سے گھر روانہ ہونیوالے ہزاروں افراد کو ٹریفک جام کے باعث شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن