• news

گوجرانوالہ:کالج کے باہر ہوائی فائرنگ سے خوف ہراس پھیلانے پر لیگی ایم پی اے کے بھتیجے سمیت 2 افراد کیخلاف مقدمہ، دونوں گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز کالونی پولیس نے کالج کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے لیگی ایم پی اے کے بھتیجے سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ بتایا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کے بھتیجے اسد کا گورنمنٹ کالج میں جمعیت کے ناظم حافظ شاہد کے ساتھ جھگڑا چلا آرہا تھا ۔ کہ گزشتہ روز اسد اپنے دوست جہانگیر کو ملنے گورنمنٹ کامرس کالج پیپلز کالونی آیا ہوا تھا جہاں پر اس کا آمنا سامنا حافظ شاہد کے ساتھ ہوجانے پر جھگڑا ہوگیا تو اس دوران اسد نے طیش میں آکر ہوائی فائرنگ کردی جس سے کالج میں زیر تعلیم طالبعلموں میں خوف و ہراس پھیل گیا گشت پر مامور  پولیس نے تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن