ڈکیتی ۔ چوری کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی وارداتیں
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات وقیمتی سامان لوٹ لیا۔ 5 کاریں اور 12 موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ باغبانپورہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پرواقع پٹرول پمپ پرچار ڈاکوئوں نے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور دفتر کا دروازہ توڑ کر ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقدی و پرائز بانڈز لوٹ لئے اورجاتے ہوئے پٹرول پمپ کے مالک ہمایوں معروف کی کار لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے پٹرول پمپ کے مالک ہمایوں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈاکوئوں نے نواب ٹاؤن میں رشید اور اسکی فیملی 10لاکھ روپے، وحدت کالونی کے علاقہ میں ناصر اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے، لٹن روڈ میں سجاد اور اسکی فیملی سے4لاکھ روپے،گارڈن ٹائون میں غلام مرتضی اور اسکی بیوی سے3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے لوئر مال میں شاہد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون ۔شاہدرہ میں نصیر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون۔ سمن آباد میں تنویر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون۔ ساندہ میں سلمان سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں خلیل سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی میں امجد سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، موچی گیٹ سے نوید سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں صغیر سے 80 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں غلام سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں سمیع سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے عامر اور اس کے دوست خرم سے دو موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر انہیںتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چوروں نے ستوکتلہ میں ایک گھر سے8لاکھ روپے جبکہ اقبال ٹاؤن میں ایک دوکان سے 4لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گارڈن ٹائون سے ارشد، فیصل ٹائون سے چینی باشندے،جوہر ٹائون سے امتیاز، گلبرگ سے عبد الغفور کی کاریں جبکہ نصیر آباد سے لطیف،گلشن راوی سے نوید، ستو کتلہ سے شبیر، غازی آباد سے عرفان ،شمالی چھائونی سے احسان، اسلام پورہ سے وسیم، شاہدرہ ٹائون سے طارق، گلشن راوی سے نوید، سمن آباد سے زاہد، نواں کوٹ سے جمیل، سبزہ زار سے وسیم، ستوکتلہ سے حسین،شادمان سے شاکرکی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔