• news

پنجاب میں حدود کا تعین کئے بغیر یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں کردی گئیں

لاہور (شعیب الدین سے) حکومت پنجاب کے احکامات پر ہر ضلع کے ڈی سی او نے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن تو جاری کردیا مگر حکومت پنجاب نے تاحال 35 ضلع کونسلوں، 144 میونسپل کمیٹیوں اور 10 میونسپل کارپوریشنوں کی حدود کا تعین نہیں کیا۔ یونین کونسلوں اور وارڈز کی حلقہ بندی متعلقہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں کی حدود کے تعین کے بغیر ہی کردی گئی۔ یونین کونسلوں کے ’’نام‘‘ رکھنے کی بجائے 1، 2، 3، 4 نمبر دیدیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق قانون میں لاہور کی یونین کونسلوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 250 تک کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اسکی خلاف ورزی کرتے ہوئے یونین کونسلوں کی تعداد سیاسی دبائو پر 263 کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ہی کروانا ناممکن نظر آرہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن