• news

ایل او سی واقعہ میں تحقیقات کی گنجائش نہیں ڈی جی ایم اوز کو فوراً ملنا چاہئے : سلمان خورشید

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایل او سی کے واقعہ میں تحقیقات کی گنجائش نہیں۔ سب جانتے ہیں ایل او سی پر شکایت ہے، ہمیں امید ہے کہ وزراء اعظم کی ملاقات کے بعد مسائل حل ہوں گے۔ بدقسمتی سے وزراء اعظم کی ملاقات کے بعد مسائل حل نہیں ہوئے۔ سرحد کے دونوں اطراف برداشت اور قابو رکھا جائے۔ ڈی جی ایم اوز کو مل کر سرحدی واقعات کی جڑ تک پہنچنا چاہئے۔ بڑے بڑے مسائل حل کرنے ہیں۔ ایل او سی پر فائرنگ معمولی واقعہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن