مختلف شہروں میں 2لڑکوں اور 8 خواتین سے زیادتی
لاہور (نامہ نگاران) گزشتہ روز مختلف واقعات میں 2 لڑکوں اور 8 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں دو اوباش افراد نے 15 سالہ لڑکے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک 11 گ ب کا 15 سالہ عدنان موٹر سائیکل پر شاہکوٹ سے اپنے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں چک 13 گ ب کے دو اوباش افراد طاہر اور رضا اسے گن پوائنٹ پر قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں دونوں ملزمان نے اسے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ سانگلہ ہل کے محلہ اسلام پورہ میں اوباش نوجوان عرفان نے 6 سالہ بچے سفیان کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی پولیس نے بچے کے والد محمد اشریف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد شہر اور نواح سے 6 جواں سال لڑکیوں کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ چک541گ۔ب کے خورشید کی 22سالہ بیٹی(ث) کو ملزمان عمردراز وغیرہ نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ (ع) کو ملزمان عرفان وغیرہ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تاندلیانوالہ چک 401گ۔ب کی 17سالہ (س) کو ملزمان سلطان وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ جھمرہ کی رہائشی خاتون ساجدہ بی بی کی 16سالہ (ش) کو ملزمان شہباز وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گلبرگ کی 17سالہ ہمشیرہ (ع) اور اس کی بھابھی 20 سالہ (ص) کو ملزمان صابر وغیرہ نے مبینہ طور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سمندری میں جواں سالہ گونگی بہری بھتیجی (ع) کو چار ملزمان عمران، مجاہد شفیق اور ان کے ہمراہ دو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور دس روز تک اس کے ساتھ زیادتی کر تے رہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک 208 گ ب میں کرسچن لڑکی کے ساتھ زیادتی پر پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔