اوگرا کرپشن کیس : نیب نے حتمی چالان کیلئے 10 روز کی مہلت مانگ لی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب نے اوگرا کرپشن کیس کا حتمی چالان پیش کرنے کیلئے مزید 10 روز کی مہلت مانگ لی جبکہ عدالت نے گرفتار سابق چیئرمین توقیر صادق کو مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے نیب کو مقدمے کا حتمی چالان 18نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اوگرا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی، مقدمے کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چودھری ریاض نے بتایا کہ مقدمے کے حتمی چالان کی ابھی منظوری نہیں ہوئی، نیب کے ماہر تفتیشی افسر رینٹل پاور کیس کی تفتیش میں مصروف ہیں، چودھری ریاض نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی چالان پیش کرنے کیلئے 10 روزکی مہلت دی جائے۔ملزم توقیر صادق نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ابھی تک مقدمے کے ریکارڈ کی کاپی بھی فراہم نہیں کی۔17 اپریل 2012 کو ہونیوالی انکوائری کی کاپی دو سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ملی، جس ریکارڈ کی بناء پر مجھے سزا دی گئی اس کی نقل فراہم نہیں کی گئی۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق نے غیرحاضری میں انہیں دی جانے والی تین سال قید کی سزا کیخلاف بھی درخواست دائر کی ہے، جس پرعدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق نے غیرحاضری میں انہیں دی جانے والی تین سال قید کی سزا کیخلاف بھی درخواست دائر کی ہے، جس پرعدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔ملزم توقیر صادق نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ابھی تک مقدمے کے ریکارڈ کی کاپی بھی فراہم نہیں کی ۔توقیر صادق نے کہا کہ دبئی میں نیب کے زیرحراست ہونے کے باوجود مجھے پاکستانی عدالتوں میں مفرور ظاہر کیا گیا۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کیخلاف توقیر صادق کی درخواست پر رپورٹ بھی جلد پیش کرنے کا حکم دیا اور نیب کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا جائے، کیس کی سماعت اٹھارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔